KISSAN POST

ORGANIC MULCHING آرگینک ملچنگ

*آرگینک ملچنگ کیا ہوتی ہے؟* 
کسی بھی چیز سے زمین کو ڈھانپنے کے عمل کو ملچنگ کہتے ہیں اور ایسا مواد جو قدرتی طور پر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گل سڑ کر مٹی میں مل جائے اسے آرگینک ملچ کہتے ہیں۔
*ملچنگ کیسے کی جاتی ہے؟*

 کسی بھی مناسب آرگینک ملچ کا انتخاب کر کے جیساکہ فصلوں کی باقیات ۔گھاس،گندم کا بھوسہ،چاولوں کی پرالی،درختوں کے پتے،کمپوسٹ وغیرہ کی کم از کم دو سے تین انچ موٹی تہ زمین پر بچھا دیں۔

آرگینک ملچ ہم خود بھی اپنے کھیت میں تیار کر سکتے ہیں۔اس کے لیے ضروری نہیں کہ باہرسے مواد لایا جائے جن علاقوں میں پرالی دستیاب نہیں وہاں لوسن(الفا الفا) کاشت کریں اور کاٹ کاٹ کر پودوں کی ملچنگ کرتے جائیں میرے خیال میں یہ ملچنگ کا سستا اور بہترین طریقہ ھے۔

*آرگینک ملچنگ کے فوائد؟* 
🔸️۔ ملچنگ سے زمین میں نمی دیر تک برقرار رہتی ہے جس سے پانی لگانے کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔اور زمین گرمیوں میں ٹھنڈی اور سردی کے موسم میں گرم رہتی ہے اور پانی کی بچت بھی ہوتی ھے ۔
🔸️ آرگینک ملچنگ سے ہمیں زمین کا آئیڈیل درجہ حرارت کنٹرول رکھنے میں آسانی رہتی ہے اگر زمین کا ٹمپریچر بڑھ جائے تو آرگینک میٹر جل جاتا ہے ۔زمین کا درجہ حرارت کسی بھی حالت میں 30 سنٹی گریڈ سے اوپر نہیں جانا چاہیے جو کہ صرف ملچنگ سے ہی ممکن ہے ۔
آرگینک ملچنگ جڑی بوٹیاں کنٹرول کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ھے۔
آرگینک ملچنگ سے زمین میں موجود بائیوٹا کو اپنا کام جاری رکھنے میں آسانی رہتی ہے جس سے زمین کی زرخیزی بڑھتی ہے ۔
 ملچنگ کرنے سے پانی بخارات بن کر نہیں اڑتا جس سے زمین میں نمکیات کی مقدار نہیں بڑھتی اور بہتر پی ایچ لیول برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔
 اگر ممکن ہو اور وسائل ساتھ دے رہے ہوں تو باغات کی آرگینک ملچنگ ضرور کریں جو کہ بہت مفید ثابت ہو گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *